ابنا:برازيل کي صدر ديلما رو سيف اور روس کے صدر ديمتري ميدويدف اعلي سطحي وفد کے ہمراہ نئي دہلی پہنچ گئے ہيں-
برازيل، روس، ہندوستان، چين اور جنوبي افريقا بريکس کے رکن ہيں - اس گروپ کا سربراہي اجلاس جمعرات کو نئي دہلي ميں ہوگا -
ہندوستان کي مرکزي حکومت کے اقتصادي مشير اعلي ڈاکٹر کوشک باسو نے اس مناسبت سے ايک گفتگو ميں کہا ہے کہ دنيا کي پانچ نئي اقتصادي طاقتوں پر مشتمل بريکس گروپ عالمي اقتصاد کي قيادت اپنے ہاتھ ميں لے سکتا ہے -
انہوں نے کہا کہ بريکس گروپ کے رکن ممالک اپني اقتصادي توانائي سے کام لے کر دنيا کي اقتصاديات ميں انقلاب لاسکتے ہيں -
انہوں نے کہا کہ بريکس کے نئي دہلي سربراہي اجلاس ميں رکن ملکوں کے درميان باہمي اقتصادي تعاون ميں زيادہ سے زيادہ فروغ کي راہوں کا جائزہ ليا جائے گا –قابل ذکر ہے کہ بريکس گروپ کو دنيا کا نيا اقتصادي بلاک سمجھا جاتا ہے -.......
/169